بختیار کاظمی
سرنکوٹ// گورنمنٹ ڈگری کالج سرنکوٹ کی انسداد منشیات کمیٹی نے این ایس ایس یونٹ کے تعاون سے نشہ مکت بھارت ابھیان پر ایک پروگرام کا اہتمام کیا جس میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پونچھ ونے کمار شرما مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہوئے جبکہ حامد علی بانڈے ایس ڈی پی او سرنکوٹ مہمان ذی وکار طور کے شامل ہوئے ۔ پروگرام میں این ایس ایس رضاکاروں اور این سی سی رضاکاروں سمیت طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایس ایس پی پونچھ نے سماج میں منشیات کی وجہ سے آئے بگاڑپر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ طلباء اور رضا کاروں کو چائیے کہ وہ اس سلسلہ میں پولیس کی جانب سے شروع کی گئی مہم کا تعاون کریں اور سماج میں سے منشیات کو باہر کرنے کیلئے اپنا رول ادا کریں ۔اس دوران آفیسر موصوف نے اجتماع کو یقین دلایا کہ ضلع پونچھ آنے والے دنوں میں جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقہ کا پہلا منشیات سے پاک ضلع ہوگا۔بعد ازاں ان کے خطاب کے اختتام پر ایک انٹرایکٹو سیشن کا بھی انعقاد کیا گیاجس میں انہوں نے ادارے کے نوجوانوں کے متعدد سوالات کے جوابات دئیے اور قیمتی معلومات فراہم کیں۔اس کے علاوہ این ایس ایس کے رضاکاروں نے دلکش کالج ترانہ اور معاشرے میں منشیات کے استعمال کی خطرناک شرح سے متعلق ایک خاکہ پیش کیا۔قبل ازیں ڈاکٹر سید وجاہت حسین نے رسمی خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور منشیات کے استعمال سے متعلق اہم شعبوں کا تعارف کرایا۔ کالج کی پرنسپل ڈاکٹر رانی مغل نے صدارتی خطبہ دیا اورایس ایس پی پونچھ کا شکریہ ادا کیا ۔