حسین محتشم
پونچھ// سرنکوٹ میں ٹریفک پولیس کی جانب سے موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے متعدد گاڑیوں کے چالان کئے گئے جبکہ کئی گاڑیوں کو ضبط بھی کیا گیا۔ٹریفک پولیس کی ایک پارٹی منگل کے روز پولیس تھانہ سرنکوٹ کے قریب ناکہ بندی کرتے ہوئے متعدد گاڑیوں کے کاغذات چیک کئے وہیں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں متعدد گاڑیوں کے چالان کئے اور کئی گاڑیوں کو ضبط کیا گیا۔اس موقعہ پر اعلی افسران نے ڈرائیوروں کو ہدایات جاری کی کہ ٹریفک قوانین کو سختی سے اپنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف کرنے پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے والدین سے بھی گزارش کی کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ نہ کرنے دیں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بھی کم عمر لڑکا یا لڑکی ڈرائیونگ کرتے ہوئے ملے تو ان کو 25 ہزار جرمانہ کیا جائے گا اسکے علاوہ ان کے خلاف ایف ائی آر بھی کاٹی جائے گی۔