عشرت حسین بٹ
سرنکوٹ// منشیات فروشی کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے پونچھ پولیس نے منگل کو ضلع کے سرنکوٹ علاقے سے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے 11.20 گرام ہیروئن نما مادہ (چٹا) برآمد کیا ہے۔ پولیس کے ایک اعلی آفیسرکے مطابق انہوں نے ایک مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ سرنکوٹ کے فضل آباد پل پر خصوصی ناکا لگایا اور اس دوران انہوں نے پیدل چلنے والوں اور مسافر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک شخص کو روکا اور اس سے تلاشی لینے پر اس کی جیب سے ایک سیاہ لفافہ برآمد ہوا جس میں 11.20 گرام ہیروئن نما مادہ پایا گیا ۔اس دوران ملزم کی شناخت انعام الحق ولد خادم حسین سکنہ ڈھندک تحصیل سرنکوٹ کے طور ہوئی بعد ازاں پولیس نے اُسے فوری طور پر حراست میں لے لیا۔اس سلسلے میں پولیس تھانہ سرنکوٹ میں ملزم کے خلاف ایک کیس زیر ایف آئی آر نمبر 260/2025 این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 8/20/21 کے کیس درج کر معاملے میں مزید تفتیش جاری کر دی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ضلع پولیس پونچھ منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہے اور شہریوں پر زور دیتی ہے کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق کسی بھی معلومات کی اطلاع پولیس کو دیں۔