بختیار کاظمی
سرنکوٹ// سرنکوٹ نماز جمعہ سے قبل ہزاورں کی تعداد سے مخاطب ہو کر مرکزی جامع مسجد سرنکوٹ کے علماء اکرام نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ سرنکوٹ میں شراب کی دکا ن کھولنے کا منصوبہ بنا رہی ہے تاہم اس کے خطرے ناک نتائج برآمد ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ سرنکوٹ میں پہلے سے ہی نوجوان نشے کی لت میںمبتلا ہو چکے ہیں ۔ انھوں نے کہا اس گزشتہ ایک ماہ سے انتظامیہ کو خبردار کر رہے ہیں کہ شراب کے ٹھیکوں کو سرنکوٹ میں پہلے بند کروائے گئے تھے لیکن اب سرکاری طور پر ٹینڈر کر کے الاٹمنٹ دی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس عمل کیلئے سرنکوٹ کی وارڈ نمبر تین کا سوچا جارہا ہے جس نے نوجوان نسل کے تباہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو جائے گا ۔انہوں نے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر سرنکوٹ میں دوبارہ سے شراب کا کاروبار کھولا گیا تو اس عمل کی مخالفت کی جائے گی جبکہ اس سلسلہ میں پیدا ہونے والی صورتحال کی ذمہ دار حکومت و مقامی انتظامیہ ہو گی ۔
سرنکوٹ میں شراب کی دکان نہ کھولی جائے :علماء
