بختیار کاظمی
سرنکوٹ// سب ضلع سرنکوٹ کے صدر مقام سے الگ بھگ ایک کلو میٹر کی دوری پر سڑک کی کشادگی کا کام جاری ہے لیکن تعمیر کے دوران اختیار کی گئی لاپرواہی کی وجہ سے اس وقت عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے تعمیر اتی ایجنسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سڑک اس وقت پوری طرح سے کھڈوں میں تبدیل ہے لیکن حکام کی لاپرواہی کی وجہ سے اس کو درست ہی نہیں کیا جارہا ہے ۔ایڈوکیٹ ضمیر مسلم قریشی اور یوتھ نیشنل کانفرس کے صوبائی سکریٹری نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سڑک پرالگ بھگ دو سال سے زائد عرصہ کام جاری ہے لیکن بدقسمتی سے کام پائے تکمیل تک پہنچانے میں متعلقہ تعمیراتی ایجنسی ناکام رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ کھڈوں کی وجہ سے مسافر بالخصوص حاملہ خواتین اور مریضوں کیساتھ ساتھ ٹرانسپورٹروں و طلباء کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مکینوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ تعمیر اتی ایجنسی کو ہدایت جاری کی جائیں تاکہ سڑک کو جلدازجلد قابل آمد ورفت بنایا جاسکے ۔
سرنکوٹ تا بفلیاز سڑک خستہ حال | مسافروں و ٹرانسپورٹروں کو مشکل کا سامنا
