سرینگر// ریاستی سرکارنے اعلان کیاکہ کشمیراورخطہ چناب میں سرکاری ونجی اسکول ماہ دسمبرکے پہلے ہفتے سے مارچ 2018کی3تاریخ تک بندرہیں گے ۔ریاستی محکمہ تعلیم کے جاری کردہ حکمنامہ میں کہاگیاہے کہ پیرپنچال کے آرپارپرائمری تاآٹھویں جماعت تک زیرتعلیم طلاب کیلئے سرمائی چھٹیاں4دسمبر2017سے3مارچ2018تک ہونگی جبکہ 9ویں سے 12ویں جماعت تک زیرتعلیم طلباء و طالبات کیلئے سرمائی تعطیلات 11دسمبرسے اگلے سال24فروری تک رہیں گی ۔کمشنرسیکرٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ حکومتِ جموں وکشمیرفاروق احمدشاہ کی جانب سے جاری حکمنامے زیرنمبر939-Edu of 2017بتاریخ17نومبر2017 کی رئوسے کشمیروادی اورجموں کے سردعلاقوں میں پرائمری سے آٹھویں جماعت تک زیرتعلیم طلباء اور طالبات کیلئے سرمائی تعطیلات 4دسمبر2017سے شروع ہوکر3مارچ2018تک جاری رہیں گی تاہم نویں جماعت سے12ویں جماعت تک زیرتعلیم طلاب کیلئے سرمائی تعطیلات کی مدت11دسمبر2017سے24فروری2018تک ہوگی ۔سرکاری حکمنامہ میں یہ واضح کیاگیاہے کہ سرمائی تعطیلات کااطلاق دونوں سرکاری اورپرائیویٹ اسکولوں میں زیرتعلیم طلاب پرہوگا،اورکسی بھی اسکول کی انتظامیہ کوموسم سرماکے دوران تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی ،اورخلاف ورزی کے مرتکب اسکولوں اورمنتظمین کیخلاف قانون کے تحت سخت ایکشن لیاجائیگا۔تاہم سرکاری حکمنامہ میں یہ واضح کیاگیاہے کہ سرمائی تعطیلات کی مدت مکمل ہونے سے قبل کچھ روزیعنی 23فروری2018سے ہی تدریسی اورغیرتدریسی عملہ کواپنی ڈیوٹیوں پرلوٹناہوگاتاکہ وہ اسکول کھل جانے کے انتظامات ولوازمات کوحتمی شکل دے سکیں ۔