سرینگر/// کشمیر میں سردیوں کی چھٹیوں کے شیڈول پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن نے رجسٹر شدہ پرائیویٹ سکولوں کے پرنسپلز سے کہا ہے کہ وہ محکمہ کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے پر من وعن عمل کریں۔ حکمنامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کوئی سکول سردیوں میں کوچنگ کا پروگرام چلانے کا ارادہ رکھتا ہے، اُس صورت میں انہیں ڈائریکٹوریٹ سے قبل از وقت اجازت لینی ہوگی۔