عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ڈائریکٹر زراعت کشمیر چودھری محمد اقبال نے ہارون سرینگر میں سرسوں کے فصلوں کے فروغ پردو روزہ صلاحیت سازی پروگرام کا افتتاح کیا۔صلاحیت سازی کے پروگرام کے شرکا سے اپنے خطاب میں ڈائریکٹر زراعت نے علاقے کی دیہی معیشت میں سرسوں کی فصل کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ڈائریکٹر زراعت نے کہا کہ محکمہ زراعت گزشتہ چند سالوں سے نئے علاقوں کو زیر آب لانے کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی پر کام کر رہا ہے۔ڈائریکٹر زراعت نے کاشتکاروں سے کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ زرعی فصلوں کے لیے آرگینک طریقہ کاشت کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران پر زور دیا کہ وہ کاشتکاروں میں کیمیائی کھاد کے زمین کی صحت پر مضر اثرات کے بارے میں آگاہی پیدا کریں۔