رمیش کیسر
نوشہرہ //نوشہرہ سب ڈویژن کے سرحدی دیہا ت میںپانی کی بحرانی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جبکہ عام لوگوں نے محکمہ جل شکتی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سب ڈویژن کے دبڑ و ملحقہ گائوں میں اس وقت پانی کا بحران پیدا ہو گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ علاقوں میں بیری پتن واٹر سپلائی سکیم سے پانی فراہم کیا جارہا تھا لیکن گزشتہ 22دنوں سے واٹر سپلائی سکیم بند پڑی ہوئی ہے ۔انہوں نے محکمہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین کو ہدایت ہی جاری نہیںکی جارہی ہیں جس کی وجہ سے صورتحال مزید ابتر ہو گئی ہے ۔غور طلب ہے کہ علاقہ میں علاقہ میں پانی کی شدید قلت کی وجہ سے عام لوگ بالخصوص خواتین میلوں دور سے پینے کیلئے صاف پانی لانے پر مجبور ہیں ۔مقام لوگوں نے شعبہ کے اعلیٰ آفیسران کیساتھ ساتھ ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ پانی کی سپلائی بحال کروانے کیلئے عملی اقداما ت اٹھائے جائیں ۔