رمیش کیسر
نوشہرہ// نوشہرہ کے کئی سرحدی دیہات سے مسافر بس کی سہولت چھیننے کی وجہ سے لوگوں کو جموں جانے کے لیے کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یاد رہے کہ آج سے 2 سال قبل نوشہرہ کے مختلف سرحدی دیہی علاقوں سے مسافروں کی بڑی تعدادکیلئے جموں کے لیے بسیں چلائی جاتی تھیں۔ یہ لوگ صبح کے وقت ان گاڑیوں سے جموں جاتے تھے اور شام کو ان بسوں سے واپس اپنے گھروں کو جاتے تھے۔ گزشتہ دو برسوں سے جموں پونچھ بس سروس گروپ کی طرف سے بس سروس کی یہ سہولت مکڑی، جنگڑ، لاڈو کےسرحدی گاؤں سے چھین لی گئی ہے جس کی وجہ سے بس کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔اب لوگوں نے جموں پونچھ بس سروس کے منیجر سے مطالبہ کیا ہے کہ نوشہرہ کے سرحدی گاؤں سے بند کی گئی بس سروس کو بحال کیا جائے تاکہ لوگوں کو جموں راجوری جانے میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔