عظمیٰ نیوز سروس
پونچھ// جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ جنگل میں لگی آگ سے جمعہ کی رات کئی بارودی سرنگوں دھماکے ہوئے۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آگ جمعہ کی شام ضلع کے بالنوئی اور کرشنا گھاٹی سیکٹر میں لگی، جس کے بعد فوج، مقامی لوگوں اور جنگلات کے اہلکاروں نے اس پر قابو پانے کے لئے کارروائی شروع کی۔ آگ لگنے سے علاقے میں بارودی سرنگیں بھی پھٹ گئیں تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔بارودی سرنگیں لائن آف کنٹرول کیساتھ ساتھ سیکورٹی فورسز نے لگا رکھی ہیں تاکہ دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنایا جاسکے۔