جموں//پڑوسی ملک کی حرکتوں کے باوجود بھی بی ایس ایف سرحدوں کو محفوظ رکھنے میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے سرحدی حفاظتی فورس جموں فرنیٹر کے انسپکٹر جنرل ڈی کے بورا نے کہا ہے کہ بی ایس ایف کی بروقت کارورائیوں کے نتیجے میں جموں میں ڈرون کی سرگرمیوں میں بھی بڑی حد تک کمی آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ادھم پور جموں میں ایک تقریب کے حاشیہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی ایس ایف کے انسپکٹر جنرل (جموں ) ڈی کے بورا نے کہا کہ سرحد پار سے دراندازی کی کوششوں کے باوجود جموں سرحد میں بین الاقوامی سرحد واقعات سے پاک اور محفوظ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں میں ڈرون کی سرگرمیوں میں بھی بڑی حد تک کمی آئی ہے ڈرون کے ذریعے سے گرائے گئے ہتھیاروں اور دیگر مواد کی اکثریت بھی برآمد ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فورسز پر زبردست دباؤ اور سرحد پار سے دراندازی کی کوششوں کے باوجود (بین الاقوامی) سرحد واقعات سے پاک ہے اور ہم اپنے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ سرحد محفوظ ہے اور ہمیشہ محفوظ رہے گی ۔ ڈی کے بورا نے کہا کہ پاکستان کی جاب سے بار بار کوششیں کی جا رہی ہے تاہم اس کے باوجود بھی ہم سرحدوں کو محفوظ رکھنے میں کامیاب رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کئی مرتبہ دراندازی کی کوششیں ناکام بنائی گئی ۔ آئی جی بی ایس ایف کا کہنا تھا کہ جموں میں سرحدیں محفوظ ہے اور سرحدوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف ہمیشہ تیار ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک ڈرون کا کا تعلق ہے، جیسے جیسے یہ مسئلہ بڑھتا گیا، اس سے نمٹنے کے طریقے بھی بڑھتے گئے۔ ہمارے پاس بہت سارے وسائل ہیں اور ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے۔جس کے نتیجے میں جموں خطے میں ڈرون کی سرگرمیاں کافی حد تک کم ہو گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں بھی بی ایس ایف تقریباً ہر ہفتے ڈرون گراتی ہے۔ پہلے ایسا نہیں تھا۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہم خطرے کے بارے میں بہت چوکس ہیں اور ہم اس سے نمٹنے میں کامیاب رہے ہیں۔ آئی جی نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ آنے والے سالوں میں ہم اس سے پوری طرح نمٹ سکیں گے۔