سرینگر//نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے سرحدوں کے آر پار جاری قیمتی جانوں کی زیاں پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر جنگ کا سماں ہونا کسی بھی صورت میں ہندوستان اور پاکستان کے لئے ٹھیک نہیںبلکہ یہ صورت جاری رہنے سے ہند پاک کے لئے بربادی اور تباہی کا سامان ہوگا ۔ جنگ کسی بھی صورت میں مفید نہیں بلکہ تباہی اور بربادی کے سوا کچھ نہیں ۔انہوں نے ہندوستان اور پاکستان کے رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ واجپائی اور مشرف کے اُس اصول پر عمل پیرا ہوجائے جو انہوں نے 2003 میں فائر بندی کا اعلان کیا تھا ۔ جس کے تحت اہل کشمیر کو کافی سالوں تک راحت ملی ۔ انہوں نے ہندپاک کی سربراہوں دونوں ممالک کے صدور ، وزراء ا عظم ، امن پسند رہنماؤں اور فوجی قیادت سے اپیل کی کہ وہ آپس میں مل بیٹھ کر تمام حل طلب مسائل اولین فہرست میں خصوصاً مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی پہلی کرے کیونکہ جس قدر اس سیاسی مسائلے کو حل کرنے میں طول دیا جائے اس قدر ریاست کے لوگوں کو مصیبت اور مشکلات کاعتاب میں رہنا پڑے گا اور آرپار سرحدوں کے لوگوں کی قیمتی جانیں تلف ہوتی رہیں گی ۔