سرینگر// سرائے بالامیں دوران شب چوری کیخلاف مقامی تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے علاقہ میں پولیس کاشبانہ گشت بڑھانے کی مانگ کی ۔انہوں نے کہاکہ جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب علاقہ میں کشش نامی بزازی یاکپڑے کی دکان لوٹ لی گئی اورچوروں نے لگ بھگ دس لاکھ روپے مالیت کاکپڑااُڑالیا۔انہوں نے کہا کہ نقب زنی کی اس واردات کے دوران ہی نامعلوم افرادنے یہاں چوکیداری پرمامورغریب شخص کوگاڑی میں سوارکرکے اغواء کرنے کی کوشش بھی کی ۔چوری کی وارداتوں اورمبینہ نقب زنوں کی سینہ زوری کیخلاف سرائے بالاکے تاجروں نے سڑک پرجمع ہوکراحتجاج کیا۔احتجاجی دکانداروں نے پولیس حکام سے مانگ کی کہ چوری کی وارداتوں اورسینہ زوری میں ملوث افرادکوبے نقاب کرنے کے ساتھ ساتھ اس علاقہ میں پولیس کاشبانہ گشت بڑھاجائے۔(کے این ایس)