ڈوڈہ //سخاوت سنٹر کشتواڑ کی جانب سے میرٹ کم مئینز سکالرشپ ٹیسٹ پاس کرنے والے مختلف سکولوں کے29 طلاب میں تحت گائیڈنس ڈاکٹر بی اے منٹو اور پروفیسر فیصل مشتاق کچلو 87000 روپے بطور سکالرشپ تقسیم کیا ۔اس موقعہ پر بی ایڈ کالج کانفرنس ہال میں منعقدہ پروگرام میں ایس ایس پی کشتواڑ ابرار چودھری مہمان خصوصی تھے جبکہ پرنسپل بی ایڈ کالج ڈاکٹر اے ایچ خان مہمان ذی وقار تھے۔پروگرام کی صدارت ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریٹر کپواڑہ غلام محی الدین شیخ نے کی۔سیکرٹری سخاوت سنٹرجے اینڈ کے میر اشرف اس موقعہ پر خصوصی مدعو تھے۔اس موقعہ پر مقررین نے سماج میں استاد کے رول کی اہمیت پر خطاب کیااور معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لئے اقدام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ پہلی پوزیشنیں حاصل کرنے والوں کو اسناد عطا کی گئی۔ پروگرام کے اختتام پر نعیم الحق کی جانب سے شکریہ کی تحریک پیش کی گئی۔