سرینگر// نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ نے ماہ رمضان کے دوران عوام کو ضروری خدمات دستیاب رکھنے کے لئے مطلوبہ اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔نائب وزیر اعلیٰ ایک جائزہ میٹنگ اور ویڈیو کانفرنسنگ میں ریاست میں ماہ رمضان کے لئے کئے گے اقدامات کا جائزہ لے رہے تھے۔مکانات و شہری ترقی کے کمشنر سیکرٹری ہردیش سنگھ ، کمشنر سیکرٹری محکمہ بجلی دھیرج گپتا ، ڈائریکٹر ارب لوکل باڈیز جموں / سرینگر اور دیگر کئی اعلیٰ افسران نے میٹنگ میں شرکت کی۔نائب وزیرا علیٰ نے افسران کو ریاست میں ماہ رمضان کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے قریبی تال میل کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت دی تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈاکٹر سنگھ نے ارب لوکل باڈیز کے ناظمین کو قصبوں اور میونسپل علاقوں خصوصاً مساجد اور خانقاہوں کے ارد گرد صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے احکامات دئیے۔انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے خصوصی سکارڈ تشکیل دئیے جانے چاہئیں۔محکمہ بجلی کے افسران کو ماہ رمضان کے دوران معقول بجلی سپلائی فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس ضمن میں خصوصی اقدامات کئے جانے چاہئیں تاکہ لوگوں کو سحری اور افطارکے دوران بجلی کٹوتی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈاکٹر سنگھ نے گرمائی زون کے مختلف علاقوںمیں خرب پڑے ٹرانسفارمروں کی فوری مرمت کے بھی احکامات دئیے۔انہوںنے کالا بازاری ، ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی پر قابو پانے کے لئے خصوصی مارکیٹ چیکنگ سکارڈ تشکیل دینے کی بھی ہدایت دی۔