عظمیٰ نیوزسروس
بانہال//نیشنل کانفرنس لیڈر اور ایم ایل اے بانہال سجاد شاہین نے حلقہ انتخاب بانہال۔گول کے لیے ایک بڑے ترقیاتی کام کا اعلان کیا ہے جس کے ساتھ حلقہ ترقیاتی فنڈ (CDF) کے تحت321.70لاکھ کی منظوری دی گئی ہے، اس کے ساتھ ساتھ مختلف سرکاری اسکیموں کے تحت441.31لاکھ کے اضافی کاموں کی منظوری دی گئی ہے، جس سے آنے والے مالی سال کے لیے کل76کروڑ روپے تک پہنچ جائیں گے۔سی ڈی ایف کے تحت، حلقے کے 45ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں میں نصب کیے جانے والے ہائی اینڈ ڈیجیٹل سمارٹ بورڈز کی خریداری کے لیے 58لاکھ کی رقم مختص کی گئی ہے، جس سے ڈیجیٹل تعلیم اور جدید سیکھنے کی سہولیات کو نمایاں طور پر فروغ ملے گا۔یہ فنڈز صحت کے بنیادی ڈھانچے، پینے کے پانی کے ہینڈ پمپس، اور شہری سہولیات، سڑکوں کی بہتری، نکاسی آب، ہائی ماسٹ اسٹریٹ لائٹس، پارکس، فٹ پاتھ اور کمیونٹی سہولیات کی بہتری میں بھی معاونت کریں گے۔ مزید برآں، موئیلہ اور گوبلی چنہ، گول میں زمین دھنسنے سے متاثر ہونے والے خاندانوں کے لیے راحت اور باز آبادکاری کے لیے 10لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔سی ڈی ایف کے علاوہ شاہین نے مالی سال 2025-26 کے لیے مختلف سکیموں کے تحت 441.31لاکھ کے ترقیاتی کاموں کے لیے منظوری بھی حاصل کی ہے، جس میں سے 207.14لاکھ روپے خصوصی طور پر بانہال-گول حلقہ کے سکولوں میں تعلیمی انفراسٹرکچر کو مضبوط اور بہتر بنانے کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ شاہین نے اس بات کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ بانہال کے پسماندہ حلقے کو جدید تعلیم، صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات، شہری بنیادی ڈھانچے اور متاثرہ خاندانوں کے لیے فلاحی اقدامات کے حوالے سے توجہ دی جائے۔