عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد لون نے کہا ہے کہ کچھ نام نہاد علاحدگی پسند رہنما دراصل ان قوتوں کی تعریف کر رہے ہیں جنہوں نے یا تو ان کے ساتھیوں کو قتل کیا یا ان پر تشدد کیا یا انہیں جیلوں میں ڈال دیا۔لون نے سوشل میڈیا ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا ’’ کچھ نام نہاد علاحدگی پسند رہنما دراصل ان قوتوں کی تعریف کر رہے ہیں جنہوں نے یا تو ان کے ساتھیوں کو قتل کیا یا ان پر تشدد کیا یا انہیں جیلوں میں ڈال دیا‘‘۔انہوں نے مزید لکھا ’’جو کبھی جیل نہیں گئے، کبھی اذیت کا سامنا نہیں کیا، لگتا ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کے قتل، تشدد اور جیلوں کو بھول گئے ہیں۔وہ دراصل ان قوتوں کی تعریف کر رہے ہیں جنہوں نے یا تو ان کے ساتھیوں کو قتل کیا یا ان پر تشدد کیا یا انہیں جیلوں میں ڈال دیا‘‘۔ پیپلز کانفرنس کے چیئرمین نے مزید لکھا’’کتنی شرم کی بات ہے۔ اتنی مختصر یادداشت۔ ان کا نام لینے اور انہیںشرمندہ کرنے کا وقت آگیا ہے‘‘۔