نئی دہلی/مسٹر لال جی ٹنڈن کو بہار کا گورنر مقرر کیا گیا ہے جبکہ مسٹر ستیہ پال ملک کو بہار سے جموں وکشمیر بھیجا گیا ہے۔مسٹر ملک مسٹر نریندر ناتھ ووہرہ کی جگہ لیں گے۔ ان تمام کی تقرری ان کے ذمہ داری سنبھالنے کے وقت سے نافذ العمل ہوگی۔ جموں وکشمیر کے گورنر نریندر ناتھ ووہرہ کی مدت کار جون میں ہی ختم ہوگئی تھی۔ ریاست میں محبوبہ مفتی کی قیادت والی اتحادی حکومت سے بی جے پی کے ناطہ توڑلینے کے بعد وہاں 20جون سے گورنر راج نافذ کیا گیا تھا۔ مسٹر ووہرہ کی مدت کار کے تعلق سے مسلسل قیاس آرائی کی جارہی تھی ۔