کپوارہ//سرحدی ضلع کپوارہ کے نوگام سیکٹر میں حالیہ در اندازی، جسمیں 4جنگجو اور3فوجی اہلکار مارے گئے ،کے بعد گزشتہ کئی روز سے ہفرڈہ رامحال سے لیکر نوگام تک جنگلی علاقے بدستور فوجی نرغے میں ہیں ۔فوج کو خدشہ ہے ان جنگلات میں کئی جنگجو چھپے بیٹھے ہیں ۔ذرائع نے بتا یا کہ فوج اور جنگجوﺅ ں کا راجواڑ ہندوارہ کے ستہ کوچی جنگلی علاقہ میں آ منا سامنا ہو ا جس کے بعد وہا ں مختصر گولیو ں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد فوج کے21اور6راشٹریہ رائفلز نے علاقے کو گھیرے میںلیکر تلاشی کارروائی شروع کی ہے ۔