گول//سب ضلع ہسپتال گول کا آج انتظامیہ نے اچانک معائینہ کیا اور یہاںپر ریکارڈ ضبط کیا اور تحصیلدار نے غیر حاضر ملازمین کے خلاف وجہ بتائو جاری کیا ۔ تفصیلات کے مطابق آج صبح گیارہ بجے کے قریب یہاں پر کچھ مریضوں نے ہسپتال انتظامیہ بالخصوص این ایچ آر ایم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال جو یہاں پر مریضوں کو ٹھیک کرنے کے لئے بنایا گیا تھا لیکن اس کو ایک تجارتی منڈی میں تبدیل کر کے رکھا ہے ۔ یہاں پر محمد اقبال نامی ایک شہری نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر من مرضی سے ڈاکٹر اور دوسرے عملہ ڈیوٹی پر آتے ہیں اور اس ہسپتال کو انہوں نے اپنی مرضی کے تابع کیا ہے جو مرضی آتی ہے کرتے ہے۔لوگوں کاکہنا ہے کہ یہاں پر سرد ردکا ٹیسٹ بھی ہزار روپے سے کم نہیں لکھ کر دیتے ہیں ، غریب عوام کہاں جائیں گے ۔ تھوڑی سے بیماری کے لئے ہزاروں خرچنے پڑتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ این ایچ آر ایم کے لئے لاکھوں روپے آتے ہیں وہ کہا ں جاتے ہیں یہاں پر ہر ایک انسان ایک دوائی کی ٹکی کے لئے ترستے ہیں ۔ اسی اثنا میں یہاں پر تحصیلدار گول محمد اشرف اور ایس ڈی پی او گول محمد امین بٹ نے اچانک چھاپہ مارا اور یہاں پر کئی سیکنوں کو خالی پایا اور حاضری رجسٹر کے ساتھ ساتھ دوسرے کاغذات بھی ضبط کئے ۔ اس موقعہ پر تحصیلدار گول نے تمام ریکارڈ چک کیا اور غیرحاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کو کہا ۔ ہسپتال میں عملہ کی غیر حاضری کے ساتھ ساتھ ہسپتال کی حالت نا گفتہ پر تشویش کا اظہار کیا ۔ بعد ازاں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے تحصیلدار نے کہا کہ وہ غیر حاضر ملازمین کے خلاف وجہ بتائو نوٹس نکالیں گے اور یہاں پر دوسرے مسائل کو بھی وہ اُبھاریں گے ۔