Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

سب ضلع ہسپتال بانہال میں جدید الٹرا سائونڈ یونٹ کا افتتاح درجنوں علاقوں کے ہزاروں مریضوں کو سہولیات ملنے کا امکان

Towseef
Last updated: May 29, 2024 11:44 pm
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

محمد تسکین

بانہال //سب ڈویژنل مجسٹریٹ بانہال رضوان اصغر قریشی نے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بانہال میں کلر ڈوپلر والی جدید الٹراساؤنڈ یونٹ کا رسم افتتاح کرکے اُسے لوگوں کے نام وقف کیا۔ اس موقع پر بی ایم او بانہال ڈاکٹر سید محمد اسماعیل اور عملے کے سنئیر ارکان بھی موجود تھے۔جموں سرینگر قومی شاہراہ کے حادثاتی سیکٹر میں واقع سب ضلع ہسپتال بانہال سب ڈویژن بانہال اور سب ڈویژن رامسو کے ہزاروں مریضوں اور شاہراہ پر ہونے والے سڑک حادثات کے زخمیوں کیلئے اہمیت کا حامل ہے اور رکھڑی ، سمبڑ اور سنگلدان تک ریل سروس کے جڑ جانے کے بعد بانہال ہسپتال میں مریضوں کے رش میں اضافہ ہوا ہے اور جی ایم سی اننت ناگ کے ساتھ ساتھ سب ضلع ہسپتال بانہال مریضوں کی منزل بنا ہوا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ بانہال اور ایس ڈی ایم بانہال نے لوگوں کو مشورہ دیاہے کہ وہ پرائیویٹ مراکز کے بجائے ہسپتال میں اس جدید طرز کی الٹرا سونو گرافی مشین سے فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورتمند امرناتھ یاتری بھی اس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔کلر ڈوپلر والی الٹراساؤنڈ کی اس جدید مشین کی مدد سے عْضلاتی اور اِستَخوانی نَظام ، پیولیوس اور ایبڈومین کے سکین میں تین لاکھ سے زائد کی آبادی کے مریضوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔سمبڑ ، بانہال ، رامسو اور چملواس سے ائے کئی مریضوں اور تیمارداروں نے بتایا کہ وہ اس جدید سہولیت کے میسر ہونے سے بہت خوش اور شادمان ہیں اور انہوں نے ریاستی انتظامیہ ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر راکیش منگوترا اور بانہال ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں راکیش منگوترا نے حالیہ دنوں بانہال ہسپتال کے دورے کے دوران پرانی الٹراساؤنڈ مشین کی وجہ سے مریضوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لینے کے چند روز میں ہی USG کی اس جدید مشین کو سب ضلع ہسپتال بانہال میں نصب کرایا ہے۔اس سے پہلے بانہال ، کھڑی ، رامسو ، پوگل پرستان اور ریل سے جْڑے سمبڑ اور گوک سنگلدان کے ضرورت مند مریضوں خاص کر حاملہ خواتین کو الٹراساؤنڈ کرانے کیلئے اننت ناگ اور بانہال کے پرائیویٹ مراکز کا رخ کرنا پڑتا تھا لیکن اب بانہال ہسپتال میں تعینات ایک ماہر ریڈیالوجسٹ اور گولڈ میڈلسٹ ڈاکٹر آصف کی سربراہی میں لوگوں کو اعلی کوالٹی کی الٹرا ساؤنڈ سہولیات دستیاب ہوگئی ہے۔اس موقع پر ایس ڈی ایم بانہال رضوان اصغر قریشی نے کلر ڈوپلر، لیول ٹو سکین والے USG کے یونٹ کے قیام کیلئے سب ڈویژن بانہال کے لوگوں مبارکباد پیش کی ہے اور محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جموں کو فوری طور پر یہ جدید مشینری لگوانے کیلئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شری امرناتھ یاترا کے تناظر میں بھی یہ جدید مشینری اہمیّت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا جموں سرینگر قومی شاہراہ کے رام بن بانہال سیکٹر میں سڑک حادثات ہوتے رہتے ہیں اور سن کا بھاری رش بانہال ہسپتال پر ہی ہوتا ہے اور اس ہسپتال کو بی ایم بانہال ڈاکٹر سید محمد اسماعیل سے ملکر ہر لحاظ سے بہتر کرنے کی کوشش ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سی ٹی سکین ، ڈیجیٹل ایکسرے کے علاؤہ لیبارٹری میں عملہ کی مزید تعیناتی کے معاملات بھی ہیں اور ان تمام عوامی معاملات کو خط وکتابت کے ذریعے محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ کی نوٹس میں لایا جائیگا اور اس کے حصول جی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔ اس موقع پر ڈاکٹر سید اسماعیل محمد اسماعیل نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ ریل خدمات سے جڑنے کے بعد بانہال سب ڈویژن اور رامسو سب ڈویژن کے علاؤہ سمبڑ ، ورنال ، بجنستہ ، میگدار ، گول ، سنگلدان اور اندھ کے مریض بھی یہاں پہنچ رہے ہیں اور ان علاقوں کے مریض وادی کشمیر کے ہسپتال کے ساتھ ساتھ بھاری تعداد میں سب ضلع ہسپتال بانہال بھی پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال او ہی ڈی میں بانہال ہسپتال کی تعداد ٹاپ پر رہی اور ایک لاکھ اسی ہزار مریض بانہال او پی ڈی پہنچے اور ریل سے مزید علاقے جڑنے کے بعد او پی ڈی میں اضافے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں ڈاکٹر راکیش منگوترا نے حال ہی نیں بانہال ہسپتال کا دورہ کیا اور یہاں پرانی الٹر ساونڈ مشین دیکھی جو پرانی ہونے کی وجہ سے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ نہ تھی اور مریضوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ چند روز کے اندر اندر ڈائریکٹر نے جدید الٹراساؤنڈ مشین کو یہاں لگوا بھی دیا جس سے عام لوگوں اور ہسپتال انتظامیہ کو بہت راحت میسر ہو گئی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ پرائیویٹ کلینکوں اور لیبارٹریز میں جانے کے بجائے ہسپتال میں سرکار کیطرف سے میسر رکھی گئی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کٹھوعہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں
ساکری راجوری میں گیسٹرو کے واقعات،مزید3داخلِ ہسپتال جموں اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں2خواتین کی موت،7زیرعلاج
پیر پنچال
چناب میں پانی کی سطح بڑھنے پر سلال ڈیم کے دروازے کھول دئے گئے
جموں
ادھم پور میں امسال 87منشیات فروش گرفتار | 2.42کروڑ ر کی منشیات اور4.69کروڑکی جائیداد ضبط
جموں

Related

خطہ چناب

منشیات کیخلاف جنگ جاری | بھدرواہ سے دو منشیات فروش گرفتار

June 30, 2025
خطہ چناب

امرناتھ یاترا سے پہلے یاترا ڈرائی رن مکمل جموں سے ڈویژنل کمشنر اور آئی جی پی جموں نے قیادت کی

June 30, 2025
خطہ چناب

ڈوڈہ میں مویشی کی کوشش ناکام ۔6مویشی بازیاب، گاڑی ضبط ، ملزم گرفتار

June 30, 2025
خطہ چناب

امرناتھ یاترا کیلئے چندرکوٹ اور بانہال سمیت شاہراہ پر سیکورٹی و دیگر انتظامات مکمل ضلع میں 37 لنگر قائم ، چندرکوٹ وبانہال میں 7ہزار یاتریوں کے قیام کے انتظامات

June 29, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?