یو این آئی
نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کی قیادت میں اراکین پارلیمنٹ نے کل نیتا جی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کے موقع پر ایوانِ دستور کے سینٹرل ہال میں نصب ان کی تصویر پر پھول چڑھائے ۔ اس موقع پر مرکزی وزراء، راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملک ارجن کھڑگے ، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش، اراکین پارلیمنٹ اور سابق اراکین پارلیمنٹ نے بھی نیتا جی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش کیا۔لوک سبھا کے سکریٹری جنرل اُتپل کمار سنگھ اور راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل پی سی مودی نے بھی نیتا جی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر نوجوان شرکاء نے پارلیمنٹری ڈیموکریسی ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (پرائڈ) کے زیر اہتمام ‘اپنے لیڈروں کو جانیں’ پروگرام کے تحت نیتا جی سبھاش چندر بوس کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔بہت سے نوجوانوں نے جدوجہد آزادی میں نیتا جی کے اہم رول پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ان کی زندگی کے متاثر کن نظریات کو یاد کیا۔