اسلام آباد// ساہیوال کیڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں شدید گرمی اور اے سی خرابی کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 نومولود جاں بحق ہوگئے۔بچوں کے ورثا نے ہسپتال انتظامیہ کی لاپروائی کے باعث بچوں کی ہلاکتوں کے خلاف احتجاج کیا اور مرکزی شاہراہ بلاک کی تاہم انتظامیہ نے احتجاج فوری طور پر ختم کرادیا۔ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کا کہنا تھا کہ صرف تین بچے جاں بحق ہوئے ہیں تاہم ایڈیشنل سیکریٹری صحت رفاقت علی نے معاملے کی انکوائری کے بعد 8 بچوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔انہوں نے کہا کہ چلڈرن وارڈ میں اے سی نہ چلنے کے باعث گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 8 بچوں کی اموات ہوئیں اور اس حوالے سے چلڈرن وارڈ کے اسٹاف کے بیانات قلم بند کر لیے گئے ہیں۔ایڈیشنل سیکریٹری صحت نے کہا کہ انکوائری رپورٹ فوری مکمل کرکے پیش کی جائے گی اور ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ‘ساہیوال ہسپتال میں معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر تحقیقات کے بعد غفلت کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔