سرینگر//نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری و ایم ایل اے خانیار ایڈوکیٹ علی محمد ساگر نے اپنے حلقہ انتخاب خانیار کے نائوپورہ، ریاضت ٹینگ، خانیار اور مسکین باغ کے علاوہ کئی علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ساگر نے اپنے سی ڈی ایف میں سے مختلف گلی کوچوں کی تعمیر و تجدید کیلئے 20لاکھ روپے جبکہ مادر مہربان ویلفیئر سینٹر میں مختلف تعمیراتی کاموں کیلئے 12لاکھ روپے واگذار کئے۔ دورے کے دوران لوگوں نے جگہ جگہ پر ساگر سے شکایت کی کہ حکومت عوامی مسائل و مشکلات دور کرنے میں ابھی بھی سنجیدگی سے کام نہیں لے رہی ہے۔ موسم گرما آنے کے باوجود بھی بجلی کی سپلائی پوزیشن میں کوئی بہتری نہیں آرہی ہے، ہر ایک علاقے میں پینے کے پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے،صحت و صفائی کا فقدان، وقت پر راشن کی سپلائی ممکن نہیں ہو پارہی ہے۔