ساڑھے6لاکھ بچوںکی ٹیکہ کاری

دبئی/غزہ کی پٹی میں متحدہ عرب امارات (یواے ای) کے تعاون سے ویکسینیشن مہم کے ایک حصے کے طور پر پہلے آٹھ دنوں میں تقریبا چار لاکھ 60 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ہیں۔اماراتی گورنمنٹ نیوز ایجنسی ڈبلیو اے ایم نے اتوار کو یواے ای کے عہدیداروں کے حوالے سے یہ اطاع دی۔ ایجنسی نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں تقریباً چھ لاکھ 40 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا منصوبہ ہے ، جن میں سے تقریبا چار لاکھ 60 ہزار بچوں کو قطرے پلائے گئے ہیں۔ ایجنسی کے مطابق ، 150 مراکز میں تعینات دو ہزار سے زیادہ طبی کارکن ویکسینیشن مہم کے تحت غزہ کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں۔یہ مہم متحدہ عرب امارات، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او)، اقوام متحدہ کے بین الاقوامی چلڈرن ایمرجنسی فنڈ (یونیسف) اور نیئر ایسٹ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکنگ ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے ) کی انسانی تنظیموں کے ساتھ مل کر چلائی جارہی ہے ۔ متحدہ عرب امارات نے اس سے قبل ویکسینیشن کے لئے 50 لاکھ ڈالر مختص کیے تھے ۔قابل ذکرہے کہ غزہ کی پٹی میں پولیو سے بچوں کو بچانے کی مہم یکم ستمبر کو شروع ہوئی۔غزہ کی وزارت صحت نے جولائی میں اس خطے کو پولیو وبا کے علاقے کے طور پر قرار دیا تھا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ یہاں بیماری کے پھیلاؤ کی سب سے بڑی وجہ کئی مہینوں تک جاری جدوجہد ہے ۔فلسطینی تحریک حماس نے کہا کہ وہ ویکسینیشن کے لئے انسانی جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے ۔