عشرت حسین بٹ
منڈی//جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب سے عوام کی دہلیز تک ان کے مسائل کی جانکاری حاصل کرنے کی غرض سے عوامی دربار منعقد کیے جارہے ہیں۔ اسی سلسلہ میں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اندرجیت کی سربراہی میں ضلع کے دوردراز اور سرحدی علاقہ ساوجیاں میں عوامی دربار کا منعقد کیا گیا جس میں ڈی ڈی سی چیئر مین منڈی عطیقہ جان ،ساوجیاں گگڑیاں چھول بیدار بلنائی چھمر کناری پنچایتوں کے سر پنچ پنچ سماجی کارکنان ودیگر عوامی نمائندوں نے شرکت کی۔ اس دوران لوگوں نے اپنے علاقہ جات کے متعلق درپیش عوامی مسائل کو ضلع ترقیاتی کمشنر اور انتظامیہ کے آفسران کے سامنے رکھا جن میں بجلی پانی راشن ،ساوجیاں علاقہ کی پنچایتوں میں تعمیر و ترقی کے مسائل وغیرہ کو اجاگر کیا گیا ۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام عوامی مسائل سے آگاہی حاصل کرنے کے بعد متعدد معاملات کو موقع پر ہی حل کرنے کے آفسران کو احکامات صادر کئے اور دیگران مسائل کو بھی جلد از جلد حل کئے جانے کی عوام اور پنچایتی نمائندںکو یقین دہانی کرواتے ہوے تمام آفیسران پر زور دیا کہ وہ عوام کو ہر ممکن سرکاری اسکیموں کی جانکاری فراہم کریں تاکہ سرکاری سکیموں کی زمینی سطح پر عمل آوری کو یقینی بنایا جاسکے ۔