سرینگر//لبریشن فرنٹ ،سالویشن مومنٹ، لبریشن فرنٹ (ح) ، مسلم کانفرنس ، محازآزادی ، انٹرنیشنل فورم فار جسٹس ، ینگ مینز لیگ اور تحریک استقامت نے سانحہ بجبہاڑہ کو بھارتی جمہوریت پرایک بدنما داغ قرار دیا ہے۔ لبرےشن فرنٹ چےئرمےن محمد ےاسےن ملک نے سانحہ بجبہاڑہ میں جاں بحق ہوئے افراد کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمےری عوام اپنے پےدائشی حق کی جد جہد میں مصروف عمل ہےں ۔موصولہ بیان میں فرنٹ چےئرمےن محمد ےاسےن ملک نے کہا ہے کہ 1947 سے آج تک پانچ لاکھ سے زائد کشمےرےوں کا لہو بہاےا گےا ہے اور لہو کی اس ارازانی میں جہاں فاسد اور فسطائی قوتوں کا ہاتھ رہا ہے وہےں فوج نے بھی اس میں بھر پور کردار ادا کےا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرینگرسے لےکر جموں تک نےز سوپور،بجبہاڑہ،ہندوارہ، سائلاں پونچھ،بھدرواہ، گاﺅکدل، زکورہ،بٹہ مالو بائی پاس اور اس جےسے دوسرے سانحات دراصل بھارتی جمہورےت کے چہرے پر بدنما داغ ہے اور ےہ سانحات کشمےرےوں کی جمہوری جدو جہد کو دبانے کے لئے انجام دئے گئے۔انہوں نے کہا کہ ظلم و جبر اور قتل و غارت کے ےہ واقعات بھارتی جمہورےت کے ساتھ ساتھ عالمی برادری کے لئے بھی تازےانہ عبرت ہےں جنہوں نے آج تک ان واقعات میں ملوث مجرمےن کو نہ سزادی اورنہ ہی متاثرین کو انصاف فراہم کےا۔سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ اور لبریشن فرنٹ (ح) چیئرمین جاوید احمد میرنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بجبہاڑہ جیسے سانحاتسے کشمیریوں کے دل مجروح ہیں۔انہوں نے کہا کہ اُن کی یادیں ہمارے دلوں سے کبھی بھی محو نہیں ہونگی ۔بیان کے مطابق سالویشن مومنٹ کے ایک وفدنے بجبہاڑہ جاکر فاتحہ خوانی کی مجلس میںشرکت کی۔مسلم کانفرنس کے ایک دھڑے کے چیئرمین شبیر احمد ڈا ر ، محاز آزادی کے ایک دھڑے کے صدر محمد اقبال میر، انٹرنیشنل فورم فار جسٹس چیئرمین محمد احسن اونتو اور ینگ مینز لیگ کے امتیاز احمد ریشی اور تحریک استقامت کے غلام نبی وار نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں سانحہ بجبہاڑہ میں جاں بحق ہوئے افراد کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔امت اسلامی کی طرف سے میرواعظ جنوبی کشمیر قاضی احمد یاسرکی صدارت میں ایک وفد نے مزار شہداءبجبہاڑہ جاکر خراج عقیدت پیش کیا۔ وفد میں وحید احمد خان، بلال احمد میر اور مولانا اعجاز نوری سمیت تنظیم کے دیگر قائدین بھی شامل تھے۔ قاضی یاسر نے خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ بے مثال قربانیا ں ہماری میراث ہیں اور ان کی حفاظت کرنا ہر کشمیری کا اولین فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیںگی ۔بعد اذاںقاضی یاسر نے برنگ کانفرنس میں ایک اجتماع سے خطاب کیا۔ انہوں نے اتحاد امت کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج جب امت مسلمہ کفار کی سازشوں کے سبب مصائب و آلام کا شکار ہے یہ ہرگز بجا نہیں کہ ہم اپنے مسلکی اختلافات کی بنیاد پر قوم کو تقسیم کریں۔