عظمیٰ نیوز سروس
جموں//ملاوٹ شدہ پنیر کی تیاری اور فروخت پر ایک اوروار کرتے ہوئے، جموں کے سانبہ ضلع میں پولیس نے تقریباً12کوئنٹل ملاوٹ شدہ پنیر کی ایک کھیپ ضبط کی ہے جسے دو گاڑیوں میں سمگل کیا جا رہا تھا۔پولیس تھانہ گھگوال کے تحت آنے والی پولیس چوکی راجپورہ کے دائرہ اختیار میں یہ ضبطی عمل میں لائی گئی ہے۔مخصوص اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس چوکی راج پورہ کی ایک ٹیم نے پولس چوکی راجپورہ کے قریب ناکا لگایا اور PBO6AL-2806سوئفٹ کار اور ٹاٹا انووا کار زیر رجسٹریشن نمبر HR39B-0400کو روکا۔چیکنگ کے دوران انووا کار سے تقریباً 08کوئنٹل پنیر برآمد کی گئی جبکہ سوئفٹ کار سے تقریباً 04کوئنٹل پنیر برآمد ہوئی۔گاڑیاں سرحدی سڑک کے ذریعے پنجاب سے جموں کی طرف جا رہی تھیں۔پولیس نے بتایا کہ یہ معاملہ فوڈ سیفٹی ڈپارٹمنٹ کے پاس اٹھایا گیا جس نے موقع پر ہی نمونے لیے اور پایا کہ برآمد شدہ پنیر ملاوٹ شدہ اور انسانی استعمال کے لیے نا مناسب تھی۔