عظمیٰ نیوز سروس
سانبہ//جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع میں ہفتہ کو ایک دریا کے کنارے سے ایک زنگ آلود اینٹی ٹینک بارودی سرنگ ملی۔ پولیس نے بتایا کہ اس مہلک آلے کو دوپہر بائنگلر گائوں کے نزدیک بسنتر ندی کے کنارے ایک دیہاتی نے دیکھا۔انہوں نے مزید کہا کہ دیہاتی نے متعلقہ پولیس چوکی کو اطلاع دی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بارودی سرنگ کو ناکارہ بنانے کے لیے روانہ کیا گیا۔