عظمیٰ نیوزسروس
جموں//حکومت نے اعلان کیا کہ ضلع سانبہ کے گاؤں سلمیری میں منی سٹیڈیم کے لئے اپروچ روڈتعمیر کیا جائے گا جسے محکمہ تعمیرات عامہ (آر اینڈ بی) مکمل کرے گا۔یہ معلومات وزیر برائے دیہی ترقی جاوید احمد ڈار نے وزیر برائے اَمورِ نوجوان و کھیل کود کی جانب سے چندر پرکاش گنگا کے ایک سوال کے جواب میں دی۔وزیرموصوف نے بتایا کہ اَمورِ نوجوان و کھیل کود محکمہ نے لنگویشنگ اور کیپکس بجٹ کے تحت 3 کروڑ روپے کی لاگت سے سلمیری گائوں میںایک منی سٹیڈیم تعمیر کیا ہے۔ مزید کہا گیا کہ سٹیڈیم تک آسان رَسائی کے لئے منی سٹیڈیم تک رَسائی کی سڑکیں آر اینڈ بی ڈویژن کی جانب سے تعمیر کی جائیں گی۔ اس کا اپروچ روڈ آر اینڈ بی ڈویژن تعمیر کرے گا۔ ادھر حکومت کے مطابق نیشنل ہائی ویز لاجسٹک مینجمنٹ لمیٹڈ (این ایچ ایل ایم ایل) نے ڈوڈہ ضلع میں بھدرواہ۔سیوجدار پروجیکٹ کی ترقی کی خاطر تفصیلی پروجیکٹ رِپورٹ (ڈِی پی آر) تیار کرنے کے لئے اہل کنسلٹنٹوںکی خدمات حاصل کرنے کے لئے نوٹس انوائٹنگ ٹینڈر (این آئی ٹی) جاری کیا ہے۔یہ معلومات وزیر برائے دیہی ترقی جاوید احمد ڈار نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے دلیپ سنگھ پریہار کے ایک سوال کے جواب میں ایوان کو فراہم کیں۔ وزیر نے بتایا کہ نوٹس انوائٹنگ ٹینڈر (این آئی ٹی) 25 ؍جنوری 2025 ء کو جاری کیا گیا تھا جس میں پروجیکٹ کے لئے ڈِی پی آر کی تیاری کے لئے کنسلٹنسی خدمات کے لیے بولیاں طلب کی گئی ہیں۔
لنگیٹ میں 69 ویسٹ سیگریگیشن شیڈز تعمیر
عظمیٰ نیوزسروس
جموں//وزیر برائے دیہی ترقی وپنچایتی راج جاوید احمد ڈار نے بتایا کہ سوچھ بھارت مشن کے تحت لنگیٹ حلقہ میں 69 ویسٹ سیگریگیشن شیڈز 2.17 کروڑ روپے کی مجموعی لاگت سے تعمیر کئے گئے ہیں۔یہ معلومات اُنہوں نے ایوان میں رُکن اسمبلی شیخ خورشید احمد کے ایک سوال کے جواب میں فراہم کیں جنہوں نے سوچھ بھارت مشن کے تحت تعمیر شدہ ویسٹ سیگریگیشن شیڈز بالخصوص لنگیٹ حلقے میں کی تفصیلات طلب کی تھیں۔وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ ان 69 شیڈوں میں سے صرف چار آبی ذخائر کے قریب واقع ہیں۔
آر ٹی سی کٹھوعہ میں بس سروس چلارہی ہے
عظمیٰ نیوزسروس
جموں//حکومت نے مطلع کیاکہ جموں و کشمیر روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (جے کے آر ٹی سی ) اِس وقت ضلع کٹھوعہ میں بس سروسز چلا رہی ہے۔وزیر دیہی ترقی جاوید احمد ڈار ایوان میں وزیر ٹرانسپورٹ ستیش شرما کی جانب سے رُکن اسمبلی بھارت بھوشن کے سوال کا جواب دیتے رہے تھے۔اُنہوں نے کہا کہ جے کے آر ٹی سی اس وقت ضلع میں جموں سے مچھدی لوہائی اور جموں سے بانی لوانگ میں دو بس روٹس چلا رہی ہے۔ وزیر نے مزید بتایا کہ جے کے آر ٹی سی کی تمام بین الریاستی بسیں اپنے آمد و رفت کے دوران ضلع کٹھوعہ سے گزرتی ہیں۔اُنہوں نے یاد دِلایا کہ کووڈ۔19 وبا کے دوران سرکاری ایس او پیز کے مطابق بس سروسز معطل کر دی گئی تھیں جس میں جے کے آر ٹی سی کا پورا بیڑا لکھن پور سے جموں میں مقیم مسافروں کو یونی ٹیریٹری کے مختلف اَضلاع تک لے جانے میں مصروف تھا۔جاوید احمد ڈارنے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ جے کے آر ٹی سی کا بیڑا پرانا ہو چکا ہے اور اسے نیلامی کے لئے شناخت کیا گیا ہے جس کا عمل اس وقت جاری ہے۔ ان چیلنجوںکے باوجود اُنہوں نے یقین دلایا کہ جے کے آر ٹی سی اپنی محدود تعداد کے باوجود عوام کی سفری ضروریات پوری کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے اور مستقبل قریب میں اِضافی بس خدمات کو دوبارہ شروع کرنے کے طریقے تلاش کر رہا ہے۔