نیوز ڈیسک
جموں//سانبہ ضلع میں بدھ کی دوپہر ایک شخص کو اپنے بیٹے کو قتل کرنے اور بیوی اور بیٹی کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق کلبیر سنگھ کو پولیس نے اس کے فوراً بعد گرفتار کر لیا جب اس نے اپنے بیٹے جتن سنگھ پر مبینہ طور پر حملہ کر کے اسے قتل کر دیا اور اس کی بیوی پونم دیوی اور بیٹی کو ان کی رہائش گاہ پر کسی تیز دھار ہتھیار سے زخمی کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور ملزم کو کچھ ہی وقت میں گرفتار کر لیا۔ اہلکار نے کہا، “ہم نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان سے اس افسوسناک واقعے کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔”