نیوز ڈیسک
جموں// جموں و کشمیر کے سانبہ ضلع میں منگل کو ایک خاتون کو اپنے نومولود بچے کو بے رحمی سے پیٹنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک ماں اپنے بچے کو بے رحمی سے پیٹتی نظر آ رہی ہے۔
پولیس تفتیش میں خاتون کی شناخت پریتی شرما کے طور پر ہوئی ہے جو سانبہ ضلع کے اپر کمیلا پورمنڈل کی رہنے والی ہے۔