عظمیٰ نیوزسروس
سانبہ //ڈائریکٹر جنرل راجندر سنگھ تارا کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفس سانبہ نے انڈر 17لڑکوں کے انٹر ڈسٹرکٹ یو ٹی لیول کراٹے مقابلے کے کامیاب آغاز کا اعلان کیا۔یہ تقریب انڈور اسپورٹس کمپلیکس سانبہ میں منعقد کی جا رہی ہے، جس کی نگرانی DYSSO سا نبہ دھرم ویر سنگھ کر رہے ہیں۔اپنےخطاب میں، DYSSO نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اس طرح کے کھیلوں کے مقابلوں میں خود کو غرق کریں۔ ٹورنامنٹ میں یوٹی کے 12 اضلاع کے 66 سے زیادہ کھلاڑیوں کی پرجوش شرکت دیکھی گئی۔