سالانہ دربار مو سے کشمیر کو نہیں بلکہ جموں کو زیادہ فائدہ تھا: غلام نبی آزاد
جموں// سینئر کانگریس لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کا ماننا ہے کہ جموں و کشمیر میں زائد از سوا سو صدی پرانی دربامو کی روایت سے سب سے زیادہ فائدہ جموں کو تھا۔
انہوں نے کہا ” جب میں وزیر اعلیٰ تھا تو میرا بھی خیال تھا کہ اس روایت کو ختم کیا جانا چاہئے کیونکہ اس سے کافی پیسہ اور وقت ضائع ہوتا تھا“۔
ان کا کہنا تھا کہ جموں و کشمیر کو پہلے ریاستی درجہ واپس ملنا چاہئے اور بعد میں یہاں انتخابات منعقد کرائے جانے چاہئے۔