عشرت حسین بٹ
منڈی//سالانہ بڈھا امرناتھ یاترا منڈی کے تحت اتوارکو ملک کے مختلف کونوں سے آئے ہوئے 1500 یاتریوں نے بڈھا امرناتھ مندر منڈی میں حاضری دی۔غور طلب ہے کہ سالانہ بڈھا امرناتھ یاترا پونچھ منڈی کا سلسلہ رواں ماہ کی سات تاریخ سے شروع ہوا تھا جس میں اب تک بیرون جموں و کشمیر ملک کے مختلف کونوں سے چار ہزار کے قریب یاتریوں نے بابا بڈھا امرناتھ مندر منڈی پہنچ کر درشن کر کے اپنی عقیدت کے پھول نچھاور کئے اور یہ یاترا بیس اگست یعنی رکشا بندھن تک جاری رہے گئی۔ انتظامیہ کے مطابق اس برس اس یاترا میں ہندوستان کی مختلف ریاستوں اور یوٹیز سے ایک لاکھ کے قریب یاتری تشریف لائینگے ۔ادھر انتظامیہ کی جانب سے بھی یاترا کے لے بہتر انتظامات کئے گئے ہیں اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے بھی چاک و چوبند انتظامات رکھے گئے ہیں وہیں ضلع انتظامیہ پونچھ کی جانب سے تمام محکمہ جات کو بھی پہلے سے ہی مستند رلھا ہے ۔پونچھ سے وشو ہندو پریشد کے ذمہ دار نشو شرما نے بتایا کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی انتظامیہ کی جانب سے یاترا کے لئے بہتر انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ یاسین ایم چودری اور ایس ایس پی پونچھ یوگْل منہاس کی قیادت میں سیکورٹی سمیت تمام تر انتظامات بہتر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک دن شام کو یاترا جموں سے پونچھ پہنچتی ہے جہاں ان کا قیام و طعام ہوتا ہے اور دوسرے روز صبح یاترا کو منڈی بڈھا امرناتھ پہنچایا جاتا ہے جہاں یاتری درشن کر کے روانہ ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پونچھ منڈی میں اس یاترا کا ہندو مسلم سکھ عیسائی بھائی چارے کے تحت چلایا جا رہا ہے جو آنے والے دنوں میں بھی جاری رہے گا۔