ایجنسیز
تھمپو// وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو دہلی میں مہلک کار دھماکے کے پیچھے سازش کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ایجنسیاں اس سازش کی تہہ تک پہنچ جائیں گی اور یقین دلایا کہ دھماکے کے پیچھے جو لوگ ہیں انہیں بخشا نہیں جائے گا۔انہوں نے بھوٹان میں کہا”آج میں یہاں بہت بھاری دل کے ساتھ آیا ہوں، کل شام دہلی میں پیش آنے والے ہولناک واقعے نے سب کو دکھ پہنچایا ہے، میں متاثرہ خاندانوں کے غم کو سمجھتا ہوں، آج پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے، میں کل رات اس واقعے کی تحقیقات کرنے والی تمام ایجنسیوں سے رابطے میں تھا،ہماری ایجنسیاں اس سازش کی تہہ تک پہنچیں گی، اس سازش کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا جائے گا۔”