سرینگر// ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ایک روزہ ہنگامی اجلاس جموں کے مرکزی دفتر پر سربراہ ایجک عبدالقیوم وانی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبہ جموں سے تعلق رکھنے والے تمام عہدیداران ، محکمانہ تنظیموں کے سربراہوں کے علاوہ مرکزی قائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں اپریل سے7thپے کمیشن کے اطلاق۔ پبلک سیکٹر ملازمین کے مسایلSRO 520کا پبلک سیکٹر، میونسپل کارپوریشن، لوکل باڈیز ، کیجویل لیبرز اور محکمہ تعلیم میں کام کر رہے کنجنٹ پیڈ ملازمین پر اطلاق ، میڈیکل الانس میں اضافہ، عارضی ملازمین کی مستقلی میں تیزی لانے کا معاملہ، میڈیکل انشورنس سکیم کا فوری اطلاق SRO 520اور SRO525کا فوری خاتمہ جیسے معاملات پر تفصیلی بحث مباحثہ ہوا۔اجلاس میں تمام مقررین نے عارضی ملازمین کے مستقلی کے حوالے سے سرکاری اعلان اور7thپے کمیشن کا اپریل سے لاگو کرنے کے سرکار دور کرنے پر بھی زور دیا گیا تاکہ مخاصمت کا راستہ اپنانے پر ملازمین کو مجبور نہ کیا جائے۔اجلاس میں NPSسکیم کے تحت ملازمین کو نئے سرے سے جی پی فنڈس کھاتے کھولنے پر مجبور کرنے کی سخت مذمت کی گئی اور جی پی فنڈس شرح سود میں کمی کے فیصلے پر سرکار کی مذمت کی گئی۔اجلاس میں انچارج آفیسرس کو فوری طور مستقل کا مطالبہ بھی کیا گیا۔اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ایجیک سربراہ قیوم وانی نے زور دیا ہے کہ سرکار فوری طور پر ریاستی ملازمین کے خدشات کو دور کرنا چاہئے اگر چہ سرکاری ملازمین باالخصوص ایجیک نے7thپے کمیشن اور عارضی ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے سرکاری فیصلوں کا خیر مقدم کیا، لیکن اس کا یہ ہر گز مطلب نہیں ہے کہ ملازمین کے کسی بھی طبقے سے زیادتی ہونے پر ایجیک خاموش تماشائی بن کر بیٹھے گی بلکہ جن مسائل کا ذکر ایجیک نے کیا ان معاملات کے حوالے سے سرکار کو پہلے ہی آگاہ کیا گیا اور اگر سرکار نے معاملات میں زرا بھی ہیرا پھیری کرنے کی کوشش کی تو ایجیک راست اقدامات اٹھانے سے دریغ نہیں کرے گی۔ اجلاس کے اختر میں ایک قراداد پاس کی گئی جس میں فروری کے آخر ی ہفتے میں جموں میں ایجیک کا ریاست گیر کنویشن بلانے کا فیصلہ لیا گیا۔ جس میں ریاست کے تینوں خطوں سے ضلعی صوبائی اور مرکزی رہنمائوں کے ساتھ ساتھ رضاکار حضرات کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا اور ایسی ریاست گیر کنوینشن میں ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی ملازم مسائل کے حوالے سے آئیندہ حکمت عملی مرتب کرے گی اور تنظیم کو ریاستی سطح پر مزید وسعت دئے گی۔ اجلاس میں رہنما ایجیک قیوم وانی نے ریاستی ملازمین کو متحد ہوکر ملازمین معاملات کو حل کرنے کے حوالے سے ہر صورت میں تیار رہنے کی پر زور اپیل کی ہے۔