سری نگر// سابق وزیر اور سابق ایم ڈی اسٹیٹ کیبل کار کارپوریشن نذیر احمد میر کے والد غلام قادر میرکا منگل کو انتقال ہوگیا۔
سابق ڈی سی/ڈی جی وائی ایس ایس جموں وکشمیر متوفی جہانگیر میر کے سسر بھی تھے۔
اہل خانہ کے مطابق ان کی نماز جنازہ آج شام 5:30 بجے ان کے آبائی قبرستان کپواڑہ میں ادا کی جائے گی۔
فاتحہ خوانی چوتھے دن یکم اپریل کو ان کی رہائش گاہ لون ہرائی، کپواڑہ میں ہوگی۔