سرینگر//پی ڈی پی موکرےٹک پارٹی کی طرف سے سرینگر کے حلقہ انتخاب عےدگاہ مےں پارٹی کنونشن منعقد کےا گےا جس مےں بےشتر پارٹی لےڈران بشمول اےم اےل اے بٹہ مالو شےخ نور محمد ، سےنئر لےڈر و ہےنڈی کرافٹس ڈےولپمنٹ کارپورےشن کے وائس چےئرمےن ڈاکٹر علی محمد وانی ،سٹےٹ سےکرےٹری عبدالحمےد کوشےن ، محمد شفےع کندنگر نے ورکروںاور عوام سے خطاب کےا ۔شےخ نور محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو زمےنی سطح پر مضبوط بنانے کی اس وقت اہم ضرورت ہے اور پارٹی ورکروں پر ےہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام کو سرکار کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے مےں آگاہ کرےں اور ان پہ باور کرائے کہ کس قدر پےپلز ڈےموکرےٹک پارٹی کی حکومت عوام الناس کو ہر سمت سہولےت فراہم کرنے مےں مشغول ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بے روزگاری کا قلع قمع کرنا اور رےاست کے نوجوان نسل کو اےک بہتر مستقبل کی جانب گامزن کرانے مےں پی ڈی پی حکومت اہم اقدامات کررہی ہے ۔ شےخ نور محمد نے مزےد کہا کہ رےاست کے عوام کو صحےح طرز مےں حکومت کی جانب سے سہولےت بہم کرانا پی ڈی پی سرکار کی ترجےح رہی ہے اور نئی سڑکوں کی تعمےر ،شعبہ صحت مےں جدےد ترےن سہولہات کی فراہمی وافر مقدار مےں بجلی سپلائی کچھ اےسے اقدامات ہےں جن کی وجہ سے عوام الناس اس وقت راحت کی سانس لے پارہے ہےں ۔ ڈاکٹر علی محمد وانی نے خطاب کے دوران کہا کہ سابقہ حکومتوں نے عوام الناس کو پس پشت ڈالنے مےں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی اور اس کی بہترےن مثال حلقہ انتخاب عےدگاہ کی ناگفتہ بہہ حالت ہے ۔ ڈاکٹر علی محمد نے کہاکہ ڈےلی وےجروں کی مستقلی، ساتوےں پے کمےشن کے ساتھ ساتھ شہر سرےنگر اور بالخصوص حلقہ انتخاب عےدگاہ کو جاذب نظر بنانے مےں موجودہ سرکار نے کئی اہم ترےن اقدامات کئے ہےں اور آنے والے اےام حلقہ انتخاب عےدگاہ کے بہترےن مستقبل کی خاطر اہم ترےن ثابت ہونگے ۔