سرینگر//جموں و کشمیر کے سابق بیوروکریٹ محمد اشرف میر نے پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔سابق لاء سیکریٹری محمد اشرف میر، جنہوں نے سیکریٹری قانون ساز کونسل، ریونیو، سائنس اور ٹیکنالوجی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ریلیف، بحالی اور تعمیر نو سمیت اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں۔دفعہ 370کی منسوخی کے بعد اکتوبر 2019تک انہوں نے اسٹیٹ انفارمیشن کمشنر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔پیپلز کانفرنس کے بیان کے مطابق پارٹی چیئرمین سجاد لون نے اشرف میر کو پارٹی میں شامل ہونے پر خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا ہے کہ اشرف میر نے بیوروکریٹک کیریئر کے دوران جو تجربہ حاصل کیا ہے اس سے پیپلز کانفرنس کو فائدہ ہوگا۔