Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

سابق امریکی صدر جان کینیڈی قتل معاملہ | ٹرمپ کا تمام خفیہ فائلیں عوام کے سامنے پیش کرنے کا حکم

Towseef
Last updated: January 24, 2025 8:45 pm
Towseef
Share
7 Min Read
SHARE

عظمی مانیٹرنگ ڈیسک

واشنگٹن// امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سابق صدر جان ایف کینیڈی، ان کے بھائی اٹارنی جنرل رابرٹ ایف کینیڈی اور سیاہ فاموں کے حقوق کے عالمی شہرت یافتہ رہنما مارٹن لوتھر کنگ کے قتل سے متعلق خفیہ فائلوں کو منظر عام پر لانے کا حکم دیا ہے ۔ٹرمپ نے ایک انتظامی حکم نامے پر دستخط کیے ، جس میں جے ایف کینیڈی کے چھوٹے بھائی رابرٹ ایف کینیڈی اور سیاہ فام شہریوں کے حقوق کے لیے سرگرم رہنما مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کے 1960 کی دہائی کے قتل سے متعلق دستاویزات بھی جاری کی جائیں گی۔‘یہ بہت بڑی بات ہے نا؟’ وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں اس حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ بہت سے لوگ برسوں سے اور دہائیوں سے اس کا انتظار کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘سب کچھ سامنے آجائے گا۔’حکم نامے پر دستخط کرنے کے بعد ٹرمپ نے وہ قلم اپنے ایک معاون کو دیا، حکم نامے میں انہوں نے لکھا کہ ‘یہ قلم جے ایف کے جونیئر کو دے دو’ جو جے ایف کینیڈی کے بھتیجے اور موجودہ انتظامیہ میں محکمہ صحت و انسانی خدمات کے سیکریٹری کے طور پر نامزد ہیں۔ٹرمپ نے جس حکم نامے پر دستخط کیے ، اس کے تحت ضروری ہے کہ جے ایف کینیڈی کی فائلوں کو مکمل طور پر جاری کیا جائے ، 2017 میں زیادہ تر دستاویزات جاری کرتے وقت ان میں سے کچھ کو روک لیا گیا تھا۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ یہ قومی مفاد میں ہے کہ سابق صدر قتل سے متعلق تمام ریکارڈ بغیر کسی تاخیر کے جاری کیا جائے ، ٹرمپ نے پیر کو حلف برداری کے موقع پر ان فائلوں کے اجرا کا وعدہ کیا تھا۔امریکی نیشنل آرکائیوز نے 22 نومبر 1963 کو قتل ہونے والے صدر جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق حالیہ برسوں میں ہزاروں فائلز پر مشتمل ریکارڈ جاری کیے ہیں، لیکن قومی سلامتی کے خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے ہزاروں ریکارڈز کو روک رکھا ہے ۔دسمبر 2022 میں بڑے پیمانے پر جاری ہونے والی تازہ ترین رپورٹس کے وقت کہا گیا تھا کہ کینیڈی ریکارڈ کا 97 فیصد، جو 50 لاکھ صفحات پر مشتمل ہے ، اب عام کر دیا گیا ہے ۔46 سالہ کرشماتی صدر کو گولی مارنے کے واقعے کی تحقیقات کرنے والے وارن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ کارروائی ایک سابق میرین شارپ شوٹر لی ہاروی اوسوالڈ نے کی تھی، جو اکیلے کام کر رہے تھے ۔لیکن اس باضابطہ نتیجے نے ان قیاس آرائیوں کو ختم کرنے کے لیے بہت کم کام کیا ہے کہ ڈیلاس، ٹیکساس میں کینیڈی کے قتل کے پیچھے ایک اور مذموم سازش تھی، اور سرکاری فائلوں کے آہستہ آہستہ اجرا نے مختلف سازشی نظریات کو ہوا دی ہے ۔ٹرمپ کا یہ اقدام جزوی طور پر ان سازشوں کے سب سے نمایاں حامیوں میں سے ایک رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کی طرف اشارہ ہے ۔آر ایف کے جونیئر نے 2023 میں کہا تھا کہ ان کے چچا جے ایف کینیڈی کے قتل میں سی آئی اے کے ملوث ہونے کے زبردست شواہد موجود ہیں، اور 1968 میں ان کے اپنے والد رابرٹ ایف کینیڈی کے قتل کے پیچھے بھی ایجنسی کا ہاتھ تھا۔سابق اٹارنی جنرل کو ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے لیے مہم چلاتے ہوئے قتل کر دیا گیا تھا، فلسطینی نژاد اردن سے تعلق رکھنے والے سرحان کو ان کے قتل کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ویکسین کے خلاف سرگرم کارکن آر ایف کے جونیئر کو ٹرمپ کی کابینہ میں صحت کے قلمدان سے نوازا گیا، کیونکہ انہوں نے اپنے ‘آزاد صدارتی امیدوار’ کی حیثیت سے دستبرداری اختیار کرلی تھی اور ریپبلکن پارٹی کی حمایت کی تھی، لیکن انہیں نامزدگی کے عمل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔نیشنل آرکائیوز سے جے ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق ہزاروں دستاویزات ٹرمپ کے پہلے دور صدارت کے دوران جاری کی گئی تھیں، لیکن انہوں نے قومی سلامتی کی بنیاد پر کچھ دستاویزات کو بھی روک دیا تھا۔اس کے بعد صدر جو بائیڈن نے دسمبر 2022 کی دستاویزات کے اجرا کے وقت کہا تھا کہ نامعلوم ‘ایجنسیوں’کی
درخواست پر محدود تعداد میں فائلیں روکی جائیں گی، اس سے قبل دستاویزات روکنے کی درخواستیں سی آئی اے اور ایف بی آئی کی جانب سے کی گئی تھیں۔کینیڈی کے قتل پر تحقیق کرنے والے اسکالرز کا کہنا ہے کہ آرکائیوز کے پاس اب بھی موجود دستاویزات میں کسی بھی طرح کے دھماکا خیز انکشافات یا 35ویں امریکی صدر کے قتل کے بارے میں بڑے پیمانے پر سازشی نظریات کو ختم کرنے کا امکان نہیں ہے ۔ملزم اوسوالڈ کو کینیڈی کو قتل کرنے کے 2 دن بعد نائٹ کلب کے مالک جیک روبی نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا، جب اسے شہر کی جیل سے منتقل کیا جا رہا تھا۔1991 میں اولیور اسٹون کی فلم ‘جے ایف کے ’ جیسی سیکڑوں کتابوں اور فلموں نے سازشی نظریات کو ہوا دی ہے ، اور سرد جنگ کے حریفوں روس یا کیوبا، مافیا اور یہاں تک کہ کینیڈی کے نائب صدر لنڈن جانسن پر انگلی اٹھائی گئی ہے ۔مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کو اپریل 1968 میں ریاست ٹینیسی کے شہر میمفس میں قتل کر دیا گیا تھا۔جیمز ارل رے کو اس قتل کا مجرم قرار دیا گیا تھا اور وہ 1998 میں جیل میں انتقال کر گئے تھے ، لیکن مارٹن لوتھر کنگ کے بچوں نے ماضی میں شک کا اظہار کیا تھا کہ جیمز ارل رے ہی قاتل تھا۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ایل جی منوج سنہا نے امرناتھ یاترا کے پہلے قافلے کو جموں سے روانہ کیا
تازہ ترین
کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب
خطہ چناب
ہمیں جموں و کشمیر کی روایات کو آگے بڑھاکر یاترا کو کامیاب بنانا چاہئے لیفٹیننٹ گورنر کا جموں میںبھگوتی نگر یاتری نواس کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا
جموں
آئی ٹی آئی جدت کاری کیلئے ‘ہب اینڈ سپوک ماڈل پر تبادلہ خیال
جموں

Related

بین الاقوامی

یورپ میں شدید گرمی کا الرٹ جاری | ترکیہ میں جنگل کی آگ کے باعث ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

July 1, 2025
بین الاقوامی

فون کال لیک ،تھائی وزیراعظم معطل

July 1, 2025
بین الاقوامی

اسرائیلی حملوں میںمزید 85 فلسطینی جاں بحق

July 1, 2025
بین الاقوامی

چین بھارت سرحدی تنازعہ پیچیدہ | وقت لگتا ہے، حد بندی پر بحث کیلئے تیار:بیجنگ

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?