عاصف بٹ
کشتواڑ //سابقہ وزیر اعلیٰ و پیپلز ڈیموریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے منگل کو ضلع کشتواڑ کا دورہ کیاجس کے دوران انھوں نے پارٹی کے سنیئر لیڈر شیخ ناصر کی والدہ کی اچانک ہوئی موت پر انکے اہل خانہ سے تعزیت کی۔محبوبہ مفتی منگل کی دوپہر کشتواڑ پہنچی جسکے بعد وہ پارٹی کے دیگر سنیئر لیڈران کے ہمراہ شیخ ناصر کے گھر گئی جہاں انھوں نے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت پرسی کی۔ انکے ہمراہ سابقہ ایم ایل سی فردوس ٹاک سمیت پارٹی کے دیگر سنیئر لیڈران بھی موجود تھے ۔محبوبہ مفتی نے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انکی والدہ کی اچانک ہوئی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا۔اس دوران مرحومہ کیلئے خصوصی دعائے مغفرت بھی کی گئی ۔غور طلب ہے کہ گزشتہ ہفتے پی ڈی پی سنیئر لیڈر شیخ ناصر کی والدہ کا سرینگر کے ہسپتال میں انتقال ہو گیا تھا ۔