جموں //سائیں سماج نے سنت شرومنی سائیں جی کی 719ویں سالگرہ منانے کے لئے منگل کے روز یہاںموتی بازار میں ایک تقریب کا اہتمام کیاگیا، جس میں سابقہ ایم ا یل ایراجیش گپتا مہمان خصوصی تھے۔تقریب کا آغاز سنت شرومنی سائین داس جی کو برادی کی جانب سے خراج عقیدت ادا کرنے کے ساتھ کیا گیا ۔اپنے خطاب میں راجیش گپتانے عظیم سنت کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے انکی نیک کاموں اور خوبیوں کو یاد کیا۔ اس موقعہ پربرادری کے ذہین طلاب میںمثالی خدمات انجام دینے پر انعامات اور مومینٹوز تقسیم کئے گئے اور ضرورت مند و بے سہارا خواتین میں سلائی کی مشینیں تقسیم کی گئی۔پوری تقریب جے اینڈ کے سائیں سماج کی جانب سے صدر کستوری لعل اور جنرل سیکرٹری ایم ایل ٹڈیال کی موجودگی میں منعقد کی گئی ۔راجیش گپتاکے ہمراہ بی جے پی لیڈراں انیل معصوم ، دلیپ گپتا، ششی سپولیہ، راجندر گپتا،مدن گوپال، ٹونی، سبھاش سنگرال، گوکول، ارون دتہ وغیرہ بھی تھے۔