یو این آئی
نئی دہلی//نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑنے جمعرات کو کارپوریٹوں سے تحقیق اور ترقی میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ محض مالی وسائل کا عزم ہی کافی نہیں ہے اور کسی بھی تحقیق کی اہمیت کو ٹھوس نتائج کے تناظر میں دیکھا جانا چاہئے۔یہاں 83ویں سی ایس آئی آر یوم تاسیس کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے دھنکڑ نے کہا کہ تحقیق اور ترقی نرم سفارت کاری اور قومی سلامتی کا ایک لازمی حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف مالی وسائل پر فخر نہیں کیا جا سکتا۔ آر اینڈ ڈی میں سرمایہ کاری کو ٹھوس نتائج سے جوڑنا چاہیے۔ دھنکڑ نے کہا ” آر اینڈ ڈی میں شراکت کافی ہونی چاہیے “۔ نتیجہ خیز ہونا چاہئے۔ ظاہری یا سطحی نہیں۔نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ تحقیق اور ترقی میں سرمایہ کاری پائیدار ہے۔ تحقیق اور ترقی ان دنوں سیکیورٹی کے ساتھ کافی حد تک جڑی ہوئی ہے۔ یہ سرمایہ کاری قوم کے لیے ہے۔ سرمایہ کاری ترقی اور استحکام کے لیے ہے۔کارپوریٹ دنیا سے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کرتے ہوئے دھنکڑ نے کہا کہ ہندوستانی کمپنیاں آٹوموبائل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں اہم شراکت کر رہی ہیں۔ ملک کے حجم، اس کی صلاحیت، اس کے محل وقوع اور ترقی کی رفتار کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیق اور ترقی میں کارپوریٹ دنیا کو آگے آنے کی ضرورت ہے۔