عظمیٰ نیزڈیسک
واشنگٹن // امریکی سائنسدانوں نے نظام شمسی میں تین نئے چاند دریافت کیے ہیں، جن میں نیپچون کے گرد دو اور20 سال سے زائد عرصے میں پایا جانے والا یورینس کا سب سے چھوٹا چاند بھی شامل ہے۔غیرملکی خبر رساں ادارے فوربز کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں کارنیگی انسٹی ٹیوشن فار سائنس کے ماہر فلکیات اسکاٹ ایس شیپرڈ نے چلی میں لاس کیمپناس آبزرویٹری میں نصب میگیلن دوربینوں کی مدد سے یہ تین چاند دریافت کیے۔اسکاٹ کا کہنا تھا کہ ان دو سیاروں کے گرد دریافت ہونے والے چاند زمینی دوربینوں کی مدد سے دریافت شدہ اب تک کہ دھندلے ترین چاند ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایسی دھندلی چیزوں کو ظاہر کرنے کے لیے خصوصی امیج پروسیسنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس دریافت کے لیے کئی گھنٹوں کے دوران ہر پانچ منٹ تک درجنوں چاند کے ایکسپوڑر درکار تھے۔واضح رہے کہ ماہرین فلکیات کے لیے نیپچون اور یورینس کے چاندوں کی کل تعداد کا تخمینہ لگانا ان دیگر سیاروں کی نسبت زیادہ مشکل ہے جو زمین کے قریب ہیں جیسے مشتری کے تمام چاند سائز میں تقریباً 2 کلومیٹر ہیں، جب کہ زحل کے 3 کلومیٹر ہیں۔تاہم یورینس اور نیپچون کے چاند اگرچہ باقیوں سے بڑے ہیں یعنی 8 سے 14 کلومیٹر لیکن اس کے باوجود ابھی تک ان سیاروں کے بارے میں بہت معلومات دستیاب ہیں ۔
اوڈیسایوکرین میں ڈرون حملہ،8 ہلاک
یواین آئی
کیف// یوکرین کے جنوبی بندرگاہی شہر اوڈیسا میں ہفتہ کی صبح ایک عمارت پر ڈرون حملے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔ریاستی خدمت برائے ہنگامی حالات نے ٹیلی گرام پر یہ اطلاع دی ہے۔پراسیکیوٹر جنرل آفس کے مطابق روسی فوج کی جانب سے داغا گیا ڈرون اوڈیسا کے رہائشی علاقے میں نو منزلہ اپارٹمنٹ بلاک کو نقصان پہنچایا۔اس حملے میں 18 مکانات تباہ ہو گئے۔حملے کے مقام پر ہفتے کی شام تک تلاشی مہم جاری تھی۔