اشتیاق ملک
ڈوڈہ //سائبر کرائم یونٹ ڈوڈہ نے رواں ماہ آن لائن فرضی معاملات میں دس لاکھ سے زائد نقد رقم وصول کرکے اس جال میں پھنسے افراد کو سپرد کئے ہیں۔ ضلع پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق رواں ماہ پولیس کی سائبر کرائم یونٹ کو الگ الگ گیارہ افراد کی طرف سے آن لائن فرضی کیسوں میں دس لاکھ سے زائد رقم گنوانے کی شکایات موصول ہوئیںجن میں لاریب بیگم بن ڈوڈہ، ظہیر عباس سازان، روہت سنگھ دھڑا ،محمد رفیع گندوہ، سنیل کمار بھدرواہ ،عبدالصمد کاستی گڑھ، دانش بشیر بھالہ، سمیش اندر کٹھوعہ، واحد حسین ٹینٹلی، توندا وانی ڈوڈہ و سریش کمار بھالہ شامل ہیں۔ مذکورہ افراد کی شکائتیں موصول ہونے کے فوراً بعد سائبر کرائم یونٹ نے تحقیقاتی عمل شروع کیا اور تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے دس لاکھ سات ہزار نو سو ساٹھ روپے برآمد کئے اور اسطرح سے پچھلے چار ماہ کے عرصے میں سائبر کرائم یونٹ ڈوڈہ نے 19 لاکھ ستانوے ہزار پانچ سو پچپن روپے آن لائن فرضی معاملات میں وصول کئے ہیں۔