ایم ایم پرویز
رام بن//رام بن پولیس کے سائبر سیل نے ایک خاتون کی شکایت کے بعد 50,000 روپئے کی دھوکہ دہی کی رقم برآمد کی ہے جس کا دھوکہ دہی سے لین دین کیا گیا تھا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ رام بن پولیس کے سائبر سیل کو ایک شکایت موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ شکایت کنندہ نے اپنے اکاؤنٹ سے رقم کھو دی ہے کیونکہ اسے کسی نامعلوم شخص نے دھوکہ دیا ہے۔تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ شکایت کنندہ کو کسی نامعلوم شخص کا فون آیا، مذکورہ شخص نے شکایت کنندہ سے کہا کہ اسے رقم پیشگی ادا کرنی ہے اور اس کے بدلے میں وہ اسے ایک مہنگی گھریلو چیز بطور تحفہ دیں گے۔ شکایت کنندہ ایک دھوکے باز کے جال میں آ گئی اور رقم منتقل کر دی لیکن بعد میں اسے معلوم ہوا کہ یہ ایک فراڈ تھا۔انکوائری کے دوران رام بن پولیس کے سائبر سیل نے تیزی سے کام کیا اور حتمی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں 50,000 روپے کی دھوکہ دہی کی رقم کی وصولی ہوئی۔