غلام محمد
سوپور//شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں سوپور کی گجر پتی زلورہ بستی میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشن جاری ہے۔پولیس نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز بشمول پولیس اور 22 راشٹریہ رائفلزنے جنگل کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جہاں مبینہ طور پر ملی ٹینٹ ایک ٹھکانے میں چھپے ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق دو ملی ٹینٹوں کے اندر پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ملی ٹینٹوں کے ایک مشتبہ ٹھکانے کے نزدیک فائرنگ کی چند گولیاںچلیں جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں سخت محاصرہ جاری ہے۔انہوں نے کہا، “جب ایک مشتبہ ٹھکانے کی طرف سیکورٹی فورسز نے پیش قدمی کی تو تو یہاںسے فائرنگ ہوئی۔انہوں نے مزید کہا، “گھیرا تنگ کر لیا گیا ہے ۔”ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں اضافی کمک بھیجی گئی ہے تاکہ ملی ٹینٹوں کو فرار ہونے سے روکنے کے لیے علاقے کو محفوظ بنایا جائے۔