غلام نبی رینہ
کنگن/زیڈ موڑ ٹنل کے اندر ایک گاڑی کی ٹکر سے ایک تعمیراتی کمپنی کا ملازم جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گگن گیر کنگن کے رہائشی عرفان احمد رینہ، جو ٹنل کے اندر سیفٹی ڈیوٹی پر تعینات تھے، ایک گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئے۔ ساتھی ملازمین اور مقامی لوگوں نے زخمی کو فوری طور پر پرائمری ہیلتھ سینٹر کلن منتقل کیا، جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
بعد ازاں طبی عملے نے بہتر علاج کے لیے انہیں ایس کے آئی ایم ایس صورہ منتقل کیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہاں دم توڑ گئے۔پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
زیڈ موڑ ٹنل میں کام کرنے والا ملازم گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق